جمعرات 17 جولائی 2025 - 12:24
ایرانی سفیر محترم اور پاک ایران تعلقات کے فروغ میں ان کا اہم کردار ہے

حوزہ / ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایرانی سفیر کو احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، ایرانی سفیر کا پاک ایران تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی نے کہا کہ پاکستان میں ایران کے سفیر پاکستان کے پڑوسی ملک کے سفیر ہیں، بطور ایرانی سفیر انہیں تمام سفارتی مراعات اور استثنیٰ حاصل ہے۔

خیال رہے کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیر مقدم کوامریکی ریٹائرڈ خصوصی ایجنٹ کے اغواء میں ملوث ہونے کا الزام لگا کر انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں ڈال دیا۔ ایف بی آئی کے مطابق مزید 2 ایرانی اہلکاروں پر بھی امریکی ریٹائرڈ خصوصی ایجنٹ کے اغواء میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی ریٹائرڈ خصوصی ایجنٹ باب لیونسن کو 2007ء میں ایران کے جزیرہ کیش سے اغواء کیا گیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha