۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
ایرانی سفیر

حوزہ/ ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ان جوانوں نے مادرِ وطن کی حفاطت کے لیے شہادت کو گلے لگایا، ہمیشہ سے یقین ہے کہ پاکستانی شہداء ہمارے ایرانی شہداء ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔

اس حوالے سے ایرانی سفیر نے تعزیتی پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر افسوس ہوا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ان جوانوں نے مادرِ وطن کی حفاطت کے لیے شہادت کو گلے لگایا، ہمیشہ سے یقین ہے کہ پاکستانی شہداء ہمارے ایرانی شہداء ہیں۔

رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان، عوام اور شہداء کے خاندانوں سے تعزیت جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

ایرانی سفیر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ساتھ پاک فوج کے شہداء کی تصاویر بھی لگائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .