۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
ایرانی سفیر رضا کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ علامہ شبیر حسن میثمی سے کراچی میں ملاقات

حوزہ / ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ علامہ شبیر حسن میثمی سے کراچی میں ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے بڑے بھائی مرحوم سجاد حسین لاکھانی میثمی کی تعزیت کے سلسلہ میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ زہرا (س) اکیڈمی کراچی میں ان سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی سفیر محترم آغا رضا امیری مقدم, کاؤنسل جنرل کراچی محترم حسن نوریان، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ کراچی، ڈاکٹر طالبی نیا اور حجت الاسلام والمسلمین تہرانی رئیس جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ زہرا (س) اکیڈمی تشریف لائے اور مرکزی سیکرٹری جنرل سے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر علامہ عابد رضا عرفانی، مرحوم کے فرزند محمد باقر لاکھانی و دیگر بھی موجود تھے۔

ایرانی سفیر کی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ علامہ شبیر حسن میثمی سے کراچی میں ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Syed Razi Ghalib Mehdi PK 07:28 - 2023/11/22
    0 0
    اللہ پاک مرحوم سجاد حسین صاحب کو جوار آءمہ معصومین علیہم سلام میں جگہ عطا فرمائے اور جناب علامہ شبیر حسین میثمیی ، دیگر لواحقین و عزیز واقارب ، ان کے دوست احباب، ان کےساتھ رھنے والوں اور چاہنے والوں کو صبر جمیل عطاء فرمایے آمین