۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ساتویں ورلڈ اکانامک و فنانس کانفرنس میں شرکت

حوزہ / چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی نے لاہور میں منعقدہ ساتویں ورلڈ اکانامک و فنانس کانفرنس منہاج یونیورسٹی لاہور میں شرکت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے لاہور میں منعقدہ ساتویں ورلڈ اکانامک و فنانس کانفرنس منہاج یونیورسٹی لاہور میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی، چیئرمین الصادق انسٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فنانس، تکافل پاکستان و ممبر شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی لاہور میں منعقدہ ساتویں ورلڈ اکانامک و فنانس کانفرنس منہاج یونیورسٹی لاہور میں شرکت کے موقع پر الصادق انسٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فنانس، تکافل کی ٹیم بھی موجود تھی۔

قابل ذکر ہے کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کے سی او نے چیئرمین صاحب کا استقبال کیا۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پاکستان زاہد علی اخونزادہ بھی موجود تھے۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ساتویں ورلڈ اکانامک و فنانس کانفرنس میں شرکت

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .