۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
الصادق ع انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد

حوزہ / الصادق ع انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل کی جانب سے اسلام آباد میں "اسلامی مالیاتی اداروں میں علماء کرام کا کردار" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، الصادق ع انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس سی سی پی) کے مشترکہ تعاون سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں "اسلامی مالیاتی اداروں میں علماء کرام کا کردار" کے عنوان سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

اس سیمینار میں شیخ شبیر حسن میثمی (چئیرمین، الصادق ع انسٹیٹیوٹ و شریعہ ایڈوائزری کمیٹی ممبر اسٹیٹ بینک آف پاکستان), مولانا سید مظہر عباس زیدی(ممبر ایگزیکٹو کمیٹی الصادق ع انسٹیٹیوٹ), محترم طارق نسیم (ہیڈ اسلامک فائنانس ڈیپارٹمنٹ, ایس ای سی پی), محترم سید مرتضیٰ عباس نقوی (جوائنٹ ڈائریکٹر ایس ای سی پی) اور محترم زاہد لطیف خان (سی ای او زاہد لطیف خان اسلامک فائننشل سرویسز) نے طلابِ جامعہ سے خطاب کیا۔ جس میں اسلامک فائنانس کی ضرورت و اہمیت ، اسلامک فائنانس میں اب تک کی جانے والی کوششوں اور ملک خداد پاکستان کے معاشی نظامی کو اسلامی اصولوں پر استوار کرنے کے لیے علمائے کرام اور دینی طالبِ علموں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

رپورٹ کے مطابق اس سیمینار میں جامعۃ الکوثر کے ناصرف طلاب بلکہ جید علمائے کرام اور جامعۃ کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز، بینکوں کے سربراہان, پاکستان اسٹاک ایکسچنج اور اس کے علاوہ دیگر مالیاتی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .