۲۲ شهریور ۱۴۰۳ |۸ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 12, 2024
علامہ شبیر میثمی سے ہیڈ اسلامک فائنانس سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی ملاقات

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ہیڈ اسلامک فائنانس سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان جناب طارق نسیم نے اہم ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، چئیرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، فائننس و تکافل، ممبر شرعیہ ایڈوائزری کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ہیڈ اسلامک فائنانس سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان جناب طارق نسیم نے اہم ملاقات اور مختلف امور پر گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق ملاقات میں جناب اسد راؤ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسلامک فائنانس ڈیپارٹمنٹ، سیکیورٹیز اینڈ کمیشن آف پاکستان، جناب سید ذوالفقار علی زیدی ، ہیڈ اسلامک بینکنگ فائنانس اینڈ تکافل، جناب عباس رضا وریالا، آنریری سیکرٹری الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل، مولانا سید مظہر عباس زیدی شامل تھے۔

قابل ذکر ہے کہ الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل کے اعلی سطحی وفد کی زہرا (س) اکیڈمی تشریف آوری کے موقع پر چئیرمین صاحب سے اسلامک بینکنگ سسٹم کے حوالے سے اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور و خوض بھی کیا گیا۔

بعد ازاں چیئرمین صاحب نے الصادق انسٹیٹیوٹ جانب سے مہمانوں کو کتب کا تحفہ بھی پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .