منگل 22 اپریل 2025 - 19:32
علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ بحرین / اسلامک بینکنگ سسٹم سے وابستہ اعلی شخصیات سے ملاقاتیں

حوزہ / چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، ممبر شرعیہ ایڈوائزی کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ بحرین جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ، ممبر شرعیہ ایڈوائزی کمیٹی اسٹیٹ بینک آف پاکستان و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ بحرین جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دورہ کے دوران انہوں نے مختلف اسلامک بینکنگ سسٹم سے وابستہ اعلی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔

علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ بحرین / اسلامک بینکنگ سسٹم سے وابستہ اعلی شخصیات سے ملاقاتیں

اس ضمن میں شیخ محسن العصفور رئیس اوقاف الجعفریہ البحرین، سابق رکن مجلس شرعی آیوفی، شیخ ھلال لواتی، عمان رکن مجلس شرعی بینک ظفار الاسلامی، شیخ موید الاسدی، شیخ فراس، شیخ ازھر الاسعدی ، ڈاکٹر حیدر ،ڈاکٹر حمزہ فائق، ڈاکٹر رشید (موسسہ علمیۃ للمعاملات المالیہ، نجف اشرف عراق) سے ملاقاتیں ہوئیں۔ جن میں مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ چیئرمین صاحب کے ہمراہ کوآرڈینیٹر الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ فائننس اینڈ تکافل مولانا مظہر عباس نقوی بھی ہمراہ موجود ہیں۔

علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ بحرین / اسلامک بینکنگ سسٹم سے وابستہ اعلی شخصیات سے ملاقاتیں

علامہ شبیر حسن میثمی کا دورہ بحرین / اسلامک بینکنگ سسٹم سے وابستہ اعلی شخصیات سے ملاقاتیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha