جمعرات 24 اپریل 2025 - 13:20
جماعت اسلامی ضلع دادو کی جانب سے غزہ کی حمایت میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/جماعت اسلامی پاکستان ضلع دادو کی جانب سے M9 Gril Hotel میہڑ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، جماعت اسلامی پاکستان صوبۂ سندھ کے امیر محترم کاشف سعید شیخ صاحب کی زیر صدارت کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان ضلع دادو کی جانب سے M9 Gril Hotel میہڑ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد، جماعت اسلامی پاکستان صوبۂ سندھ کے امیر محترم کاشف سعید شیخ صاحب کی زیر صدارت کیا گیا۔

جماعت اسلامی ضلع دادو کی جانب سے غزہ کی حمایت میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

آل پارٹیز کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل میہڑ کے جنرل سیکریٹری محترم مختیار احمد سندھی اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن سیہون کے نائب صدر میثم عباس جویو نے شرکت کی۔

آل پارٹیز کانفرنس میں مذہبی، سیاسی، سماجی و تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی اور خطاب کیا۔

جماعت اسلامی ضلع دادو کی جانب سے غزہ کی حمایت میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ غاصب اسرائیل و امریکہ کی جارحیت نے فلسطین میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا ہے، جس پر ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔

جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن سیہون کے نائب صدر میثم عباس جویو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اتحاد امت مسلمہ کے لیے شیعہ علماء کونسل نے ہر موڑ پر کوشش کی ہے، ہم قائد اعظم محمد علی جناح رح کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے غاصب اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتے، غاصب اسرائیلی ریاست اسلام کی پیٹھ پر گھونپا گیا خنجر ہے۔

جماعت اسلامی ضلع دادو کی جانب سے غزہ کی حمایت میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں حکومت کی جانب سے متنازعہ بننے والی نہروں کی سخت مذمت کرتے ہیں، جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے 26 تاریخ پر ہونے والی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد امت مسلمہ کے لیے ہر وقت ساتھ دینے کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔

آخر میں جماعت اسلامی پاکستان ضلع دادو تحصیل میہڑ کے زمہ داران کا آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

جماعت اسلامی ضلع دادو کی جانب سے غزہ کی حمایت میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha