حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی صدر جناب غلام حسین جعفری اور نامزد مرکزی سیکریٹری برائے تعلقات عامہ برادر احمد علی حسینی کی راولپنڈی میں قائد ملتِ جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی سے اہم ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر معزز قائد محترم سے اُن کے چچا زاد بھائی سید علی رضا نقوی کے انتقال پر تعزیت پیش کی گئی۔ ساتھ ہی اصغریہ آرگنائیزیشن کی تنظیمی کارکردگی پر مبنی رپورٹ پیش کی گئی جسے قائد محترم نے نہایت تحسین کی نگاہ سے سراہا۔

مرکزی صدر جناب غلام حسین جعفری نے سندھ کی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہوئے قائد محترم کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا جسے اُنہوں نے خوش دلی سے قبول فرمایا۔
قائد ملتِ جعفریہ نے تعلیم و تربیت کے میدان میں اصغریہ آرگنائیزیشن کی کاوشوں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور قومی و ملی امور میں باہمی روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور علامہ حیدر علی جوادی صاحب کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔










آپ کا تبصرہ