حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کے آفس سیکرٹری اور متحد علماء فورم گلگت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر صادق حسین مناوری نے 19 جولائی 2025ء بروز ہفتہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام صادق حسین مناوری نے قائد ملت جعفریہ کو دفتر قائد ملت جعفریہ قم کی حالیہ فعالیت اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی اور قم میں جاری سرگرمیوں اور پیش رفت سے قائد ملت کو آگاہ کیا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے دفتر قم اور اس کے مدیر و معاونین کی کامیابیوں اور مستقبل کی سرگرمیوں کے لیے خصوصی دعا اور کئی امور میں رہنمائی کی۔









آپ کا تبصرہ