جمعہ 23 مئی 2025 - 17:54
دفترِ قائدِ ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم المقدسہ کے وفد کی ایرانی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات؛ زائرین کے مسائل پر گفتگو

حوزہ/دفترِ قائدِ ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم المقدسہ کی کابینہ کے وفد نے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی کی سربراہی میں عتبات عالیات(مقامات مقدسہ) کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام حسین احمدی قمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفترِ قائدِ ملت جعفریہ پاکستان شعبۂ قم المقدسہ کی کابینہ کے وفد نے مدیر محترم حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی کی سربراہی میں عتبات عالیات(مقامات مقدسہ) کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام حسین احمدی قمی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

دفترِ قائدِ ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم المقدسہ کے وفد کی ایرانی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات؛ زائرین کے مسائل پر گفتگو

دورانِ ملاقات زائرین کی مشکلات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی، اہم مسائل جن میں زیارتی ویزا کا حصول، زائرین کی رفت و آمد و رہائش کے مسائل اور دوسری کئی مشکلات آقای احمدی قمی کے سامنے رکھی گئیں، سربراہ دفتر عتبات عالیات نے دفتر قائد ملت جعفریہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بہترین رہنمائی اور مشکلات کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ثقافتی امور اور سوشل میڈیا کی افادیت کے حوالے سے گفتگو کی۔

دفترِ قائدِ ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم المقدسہ کے وفد کی ایرانی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات؛ زائرین کے مسائل پر گفتگو

ملاقات میں حجت الاسلام بشارت حسین زاہدی کے علاوہ مولانا غلام محمد شاکری، مولانا ضیغم عباس جواد، مولانا محمد ثقلین واحدی، مولانا سید جاوید بخاری، سید ناصر عباس نقوی انقلابی، مولانا حسن حسرت، مولانا صادق الوعد، مولانا صادق مناوری اور مولانا غلام حیدر عابدی بھی موجود تھے۔

دفترِ قائدِ ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم المقدسہ کے وفد کی ایرانی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات؛ زائرین کے مسائل پر گفتگو

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha