جمعرات 22 مئی 2025 - 08:29
محرم الحرام کے پیشِ نظر انجمنِ شرعی شیعیان کے اراکین کا اہم اجلاس

حوزہ/محرم الحرام1447ھ کے پیشِ نظر انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے اراکین و عاملین کا ایک خصوصی اجلاس مرکزی دفتر میں تنظیم کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محرم الحرام1447ھ کے پیشِ نظر انجمنِ شرعی شیعیانِ جموں وکشمیر کے اراکین و عاملین کا ایک خصوصی اجلاس مرکزی دفتر میں تنظیم کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں محرم الحرام کے انتظام و انصرام، مجالس جلوس ہائے عزاء اور تنظیمی امورات زیر بحث لائے گئے، تاکہ وادی میں محرم کی مجالس کا پُرامن اور تسلی بخش انعقاد و اختتام ہو۔

محرم الحرام کے پیشِ نظر انجمنِ شرعی شیعیان کے اراکین کا اہم اجلاس

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام اللہ سے ہوا، جس کی سعادت غلام حسین شگنو نے حاصل کی، جبکہ نظامت کے فرائض جناب غلام محمد ناگو صاحب نے انجام دئیے۔

تنظیمی اراکین کے اجلاس میں تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حضرت امام حسینؑ کی شہادت اور معرکہ کربلا کی اہمیت و عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کربلا انسانی تاریخ کا ایک ایسا باب ہے جس میں بلا تفریق مذہب و ملت دنیا کی ہر حق و انصاف اور انسانیت پسند قوم و مذہب کیلیے عزیمت کا درس موجود ہے۔

آغا صاحب نے تنظیمی عہدہ داران پر زور دیا کہ وہ مجالس اور جلوس ہائے عزاء میں نظم و نسق کا خاص خیال رکھتے ہوئے حسینی کردار اپنائیں۔

محرم الحرام کے پیشِ نظر انجمنِ شرعی شیعیان کے اراکین کا اہم اجلاس

آغا صاحب نے محرم الحرام میں عزاداری کے روایتی جلوسوں پر عائد پابندی کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا ان جلوسوں کی برآمد ہونے پر انجمنِ شرعی شیعیان مکمل تعاون کرے گی۔

اجلاس میں موجود حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی نے اپنے افتتاحیہ کلمات میں محرم الحرام کے حوالے سے عہدہ داران کو ان کی ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے ایام عزاداری میں ہرطرف سے مجالس اور جلوس ہائے عزاء کو منظم بنانے پر زور دیا۔

آغا مجتبیٰ نے محرم الحرام کی مجالس کے پیشِ نظر عزاداروں کی آسانی کے لیے خستہ حال سڑکوں کی مرمت، بجلی کی تسلی بخش فراہمی، صحت و صفائی اور صاف پانی کی فراہمی اور غذائی اجناس کی دستیابی کو عشرۂ محرم کی ناگزیر عوامی ضرورت قرار دیتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ جات کو تاکیدی حکم نامے جاری کریں۔

محرم الحرام کے پیشِ نظر انجمنِ شرعی شیعیان کے اراکین کا اہم اجلاس

آغا مجتبیٰ نے تمام جلوس ہائے عزاء بالخصوص ۱۱محرم الحرام ماگام اور ۲۵ محرم الحرام شالیمار جلوس کو با شکوہ اور مجلل بنانے کے لیے بھی ترغیب دی۔

اجلاس میں موجود ضلعی صدور نے اپنے ضلعوں کی ترجمانی کرتے ہوئے آغا صاحب کو یقین دلایا کہ محرم الحرام اور صفر المظفر میں تمام تر انتظامات کی ذمہ داری انجام دیں گے۔

محرم الحرام کے پیشِ نظر انجمنِ شرعی شیعیان کے اراکین کا اہم اجلاس

محرم الحرام کے پیشِ نظر انجمنِ شرعی شیعیان کے اراکین کا اہم اجلاس

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha