اتوار 25 مئی 2025 - 00:01
نوجوانوں کو ہر فیلڈ میں ماہر بننے کی ضرورت ہے، تاکہ ملک و ملت کی ضرورت بنیں بوجھ نہیں: مولانا سید اشرف الغروی

حوزہ/ لکھنو ہندوستان؛ ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں ممتاز نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی تجلیل و تکریم کے لئے دفترِ نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ، باب النجف، سجاد باغ کالونی میں تجلیل و تکریم کی تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنو ہندوستان؛ ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں ممتاز نمبروں سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی تجلیل و تکریم کے لئے دفترِ نمائندگی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی، باب النجف، سجاد باغ کالونی میں تجلیل و تکریم کی تقریب منعقد ہوئی۔

تجلیل و تکریم کی تقریب کا آغاز مولانا محمد علی نے حدیث کساء سے کیا، اس کے بعد مولانا سید محمد حسین رضوی، مولانا سید محمد عباس اور مولانا سید علی ہاشم عابدی نے تقاریر کیں۔

آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی نے طلاب و طالبات کو امتیازی نمبروں سے کامیابی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں مزید حصولِ علم کی تشویق فرمائی۔

اس موقع پر مولانا سید اشرف علی الغروی نے کہا کہ ہمارے نوجوان جس فیلڈ میں قدم رکھیں، اس کے ماہر بنیں، تاکہ ملک و ملت کی ضرورت بنیں بوجھ نہیں۔

انہوں نے مرجع تقلید کے پیغام کو ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو عصری اور دینی تعلیم سے آراستہ ہونا چاہیے، تاکہ جہاں رہیں دین و مذہب کی تبلیغ اور دفاع کریں۔

طلباء وطالبات کی تجلیل و تکریم تقریب میں لکھنؤ و اطراف لکھنؤ کے ممتاز طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha