جمعہ 23 مئی 2025 - 13:55
صحیح اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے میڈیا، ادارے اور عوام کے درمیان مضبوط رابطہ ضروری

حوزہ/ حوزہ نیوز شیعہ مسلمانوں میں ایک قابلِ اعتماد خبر رساں ادارے کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ اہل البیت (ع) کا پیغام دنیا بھر میں پہنچا رہا ہے۔ اس کے مزید فروغ کے لیے مقامی زبانوں میں خبریں نشر کرنا، سوشل میڈیا پر زیادہ فعال ہونا اور دینی اداروں سے قریبی رابطہ قائم رکھنا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے علاقے مغربی بنگال کی قدیمی دینی درسگاہ حوزہ علمیہ اہل البیت (ع) ہوگلی کے سربراہ اور ہوگلی جامع مسجد کے امام جمعہ،بزرگ شیعہ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محسن رضا عابدی سے انکے ایران سفر کے دوران حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندے نے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے اسلامی تعلیم، اصلاحِ معاشرہ اور حوزۂ علمیہ کے کردار کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی،جسے ہم سوال و جواب کی شکل میں پیش کر رہے ہیں۔

سوال: ہوگلی میں موجود حوزۂ علمیہ اہل البیت (ع) اسلامی تعلیم کے فروغ میں کس طرح کردار ادا کر رہا ہے؟

جواب: ہم قرآن، سنت اور اہل البیت (ع) کی تعلیمات کو یکجا کر کے ایک متوازن تعلیمی نظام قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہاں صرف دینی تعلیم ہی نہیں، بلکہ جدید سائنس اور انسانی علوم کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ہمارا مقصد ایسے علماء تیار کرنا ہے جو معاشرے کے حقیقی مسائل کا اسلامی حل پیش کر سکیں۔

سوال: نوجوانوں کو اسلام کی طرف لانے کے لیے آپ کیا اقدامات کر رہے ہیں؟

جواب: ہم نے "نوجوان رہبری پروگرام" کے عنوان سے ایک ہمہ جہت منصوبہ شروع کیا ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو دین سے جوڑنا اور انہیں ایک مؤثر، باصلاحیت اور باشعور مسلمان کے طور پر تیار کرنا ہے۔ اس پروگرام میں دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید فنی مہارتیں، اخلاقی تربیت، قیادت سازی اور سماجی شعور بھی شامل ہے۔ ہم نوجوانوں کو نہ صرف مسجدوں میں قائم یوتھ کلبز کے ذریعے فعال رکھتے ہیں بلکہ انٹرایکٹو ویب نارز، ورکشاپس اور عملی سرگرمیوں کے ذریعے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا بھرپور اہتمام بھی کرتے ہیں۔

سوال: حوزہ نیوز ایجنسی کا اثر و رسوخ اور اس کے فروغ کے لیے مزید کیا کیا جا سکتا ہے؟

جواب: حوزہ نیوز شیعہ مسلمانوں میں ایک قابلِ اعتماد خبر رساں ادارے کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ اہل البیت (ع) کا پیغام دنیا بھر میں پہنچا رہا ہے۔ اس کے مزید فروغ کے لیے مقامی زبانوں میں خبریں نشر کرنا، سوشل میڈیا پر زیادہ فعال ہونا اور دینی اداروں سے قریبی رابطہ قائم رکھنا ضروری ہے۔

سوال: حوزہ نیوز کے قارئین کے لیے آپ کا کوئی خاص پیغام؟

جواب: میں قارئین کو دعوت دیتا ہوں کہ اہل البیت (ع) کی تعلیمات کو نہ صرف پڑھیں بلکہ ان پر عمل بھی کریں۔ حوزہ نیوز جیسے ذرائع سے صحیح علم حاصل کریں اور اسے اپنے خاندان اور معاشرے میں رائج کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha