حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجت الاسلام مولانا سید علی حیدر عابدی مقیم نیو جرسی امریکہ نے بروز ہفتہ جامعہ جوادیہ بنارس میںحجت الاسلام والمسلمین مولانا سید شمیم الحسن و خانوادہ سرکار ظفر الملت طاب ثراہ کی جانب سے منعقدہ مفسر قرآن، محقق بصیر، عالم ربانی، استاد الشعراء حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید ولی الحسن رضوی طاب ثراہ ابن سرکار ظفر الملت طاب ثراہ کی مجلس چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولایت و مرجعیت وہ الٰہی نظام ہیں جن کی طاقت و قوت کے باعث ایوان جبت و طاغوت لرزہ براندام ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ استعمار ہو یا طاغوت، اسلام سے ہمیشہ خائف رہے ہیں۔ یہ خوف روزِ اول سے لاحق چلا آ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ ختمی مرتبت (ص) کی ولادت ہوئی تو مکہ میں جاسوسوں کا ایک مضبوط نیٹ ورک قائم کر دیا گیا اور خاتم المرسلین (ص) کی تلاش شروع کر دی گئی کہ مقصد حضور اکرم (ص) کو قتل کرنا تھا۔ لیکن دفاع مضبوط ہونے کے باعث طاغوتی جاسوسوں کو کامیابی نہ ملی۔ حضرت علی (ع) حضور نبی کریم (ص) کے ساتھ سایہ بن کر رہے اور اس مضبوط سکیورٹی کے باعث دشمن نبی کریم (ص) کا کچھ نہ بگاڑ سکے۔آج بھی اسلام اور مسلمانوں کی بقا و سالمیت کا سب سے بڑا راز ولایت و مرجعیت ہی ہیں۔اور جب بھی اسلام پر وقت آن پڑتا ہے تو حضرت علیؑ کی اولادیں اور علیؑ والے ہی سینہ سپر ہوتے ہیں۔یہی آل محمد ؐدین ابراہیمی اور نسل اسماعیل و اسحاق دونوں کی عزت کی محافظت کرنے والے ہیں۔

پروگرام کا آغاز کی تلاوت قرآن سے ہوا۔اس کے بعد بنارس کے مشہور سوز خوان جناب رضا عباس و ہمنوا نے اپنی پردرد و غم انگیز سوزخوانی سے مجلس کو رقت آمیز بنادیا۔
مولوی نقی بنارسی ،حسن رضا نقوی،سلیم بلرام پوری،چندن فیض آبادی ،شفیق حیدر ،پروفیسر سید عین الحسن،پروفیسر عزیز حیدر بنارسی نے منظوم تعزیتی کلام کے ذریعہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ولی الحسن رضوی طاب ثراہ کی سیرت و شخصیت پر روشنی ڈالی اور زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر عبد المجید حکیم الٰہی کا تعزیتی پیغام ان کے معاون حجۃالاسلام والمسلمین آقای ضیاء نیانے پڑھ کر سنایا جس کا اردو ترجمہ حجۃ الاسلام مولانا سید شبیب حسینی صاحب قبلہ نے فرمایا اور پھرمعاون نمائندہ ولی فقیہ نے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ضمیر الحسن رضوی استاد جامعہ جوادیہ کی خدمت میں تحریری پیغام تعزیت سپرد کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید حسین مہدی حسینی مقیم ممبئی نے اپنے تاثرات غم بیان کرتے ہوئے کہا کہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ولی الحسن رضوی طاب ثراہ نےجو گراں قدرقلمی خدمات انجام دی ہیں وہ مرحوم کی شخصیت کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی ضمانت ہیں۔
اس موقع پر ملک کے قریب و دوردراز مختلف و متعدد صوبوں اور شہروں سےسے آئے ہوئے علماء و افاضل و طلاب علوم دینیہ اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس سے عوام و خواص کے دلوں میں مرحوم کی بے پناہ عقیدت و محبت اور عزت و مقبولیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مجلس کے پروگرام کے درمیان جامعہ جوادیہ بنارس کا قدیم اردو ترجمان ماہنامہ الجواد،پرہلاد گھاٹ، وارانسی کا خصوصی دیدہ زیب عظیم الشان شمارہ کا علماءودانشوروں کے ہاتھوں سے رسم اجراء انجام پائی۔
آخر میں مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املوو ترجمان مجمع علماءوواعظین پوروانچل،مولانا مظاہر حسین پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور، مولانا کرار حسین اظہری استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور،مولانا مظفر نقی معروفی مبارکپور،ڈاکٹر مولانا سید معصوم رضا واعظ امام جمعہ چھپرا بہا،مولا نا سید رضی حیدر رضوی جامعہ انوارلعلوم الہ الہ آباد، مولانا سید شاید جمال رضوی گوپال پوری،مولانا ہادی رضوی کراروی،مولانا حسن الحسن نیر،مولانا عقیل حسینی،مولانا ظفر حسینی جامعہ ایمانیہ بنارس،مولانا عروج الحسن میثم،مولانا اشفاق حسین پرنسپل جامعہ بقیۃ اللہ جلال پور،مولانا جواد الحیدر الہ آباد،مولانا سلطان حسین پرنسپل جامعہ امام مہدی اعظم گڑھ،مولانا احسن مہدی ایران،مولانا مصطفےٰ علی خان،مولانا فیروز علی،مولانا عطا حیدر ممبئی،علی احمد صاحب دنئی سمیت حضرات علماءو دانشوران و مومنین نے حضرت آیۃ اللہ سید شمیم الحسن صاحب قبلہ اور دیگر متعلقین و لواحقین سے گلے لگ کر فرداً فرداً باچشم پرنم تعزیت و تسلیت ادا کی۔نظامت کے فرائض معروف ناظم مقاصدہ و مشاعرہ جناب نصیر اعظمی نے انجام دئے۔حجۃ الاسلام مولانا ندیم اصغر رضوی و حجۃ الاسلام مولانا سید وسیم رضوی مدیر ماہنامہ الجواد ودیگر افراد خانوادہ سرکار ظفرالملت طاب ثراہ نے مہمانوں کی قابل قدر ضیافت اور پذیرائی کی اور شکریہ ادا کیا۔










آپ کا تبصرہ