جمعرات 5 جون 2025 - 14:57
مسلم بن عقیل (ع) واقعۂ کربلا کے پہلے شہید ہیں، مولانا جاوید جوادی

حوزہ/شب شہادتِ سفیر حسین مسلم بن عقیل علیہما السّلام اور مولانا اشرف راتہر کے مرحوم بھائی کی یاد میں، حسینیہ ابا عبداللہ الحسین علیہ السّلام میں ایک مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس میں علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں شب شہادتِ سفیر حسین مسلم بن عقیل علیہما السّلام اور مولانا محمد اشرف راتہر کے مرحوم بھائی فیاض احمد راتہر کے یومِ وفات کی مناسبت سے امام بارگاہ ابا عبداللہ الحسین علیہ السّلام خاکفرج میں ایک مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس میں کشمیری طلاب، فضلاء اور معزز علمائے دین نے شرکت کی۔

مجلس کی ابتداء قرآن خوانی سے ہوئی اور حجت الاسلام والمسلمین جناب جاوید جوادی نے مرحوم‌ فياض احمد راتہر کے بلندی درجات کےلئے دعا کی اور کہا کہ یہ مجلس شب شہادتِ مسلم ابن عقیل کی مناسبت سے منعقد ہوئی ہے جو امام حسین (ع) کے چچا زاد بھائی تھے انہیں واقعہ کربلا کا پہلا شہید مانا جاتا ہے۔

مولانا جوادی نے مزید کہا کہ ایک طرف کوفیوں کی تیاری کا وسیع اعلان اور امام حسین علیہ السلام کو متعدد خطوط بھیجنا اور دوسری طرف مدینے کے حکمران کا بیعت پر دباؤ؛ امام حسین علیہ السلام مسلم ابن عقیل کو کوفہ بھیجتے ہیں ابتداء میں بارہ ہزار لوگوں نے ان کی بیعت کی؛ مسلم علیہ السّلام نے قاصد بھیجا اور امام کو کوفہ آنے کو کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم (ع) کی کوفہ آمد اور لوگوں کی وسیع بیعت نے اس وقت کے حکمران کے مفاد میں حالات پر قابو پانے کے لیے عبید اللہ ابن زیاد کو یزید کے ذریعے کوفہ کا گورنر مقرر کیا تھا؛ عبیداللہ نے کوفہ میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا، تاکہ لوگوں کو امام حسین علیہ السلام کی بیعت سے دور رکھا جائے اور پھر مسلم بن عقیل کو گرفتار کر کے شہید کر دیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha