بدھ 4 جون 2025 - 14:34
ہیئتِ عزاداران علی ابن ابی طالب (ع) مشہد کے تحت پانچویں امام کی شہادت پر مجلسِ عزاء

حوزہ/شہادتِ امام محمد باقر علیہ السلام کی مناسبت سے ہیئتِ عزاداران علی ابن ابی طالب علیہ السّلام طلابِ اردو زبان مشہد مقدس کی جانب سے ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس میں طلاب اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہادتِ امام محمد باقر علیہ السلام کی مناسبت سے ہیئتِ عزاداران علی ابن ابی طالب علیہ السّلام طلابِ اردو زبان مشہد مقدس کی جانب سے ایک عظیم الشان مجلسِ عزاء منعقد ہوئی، جس میں طلاب اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلسِ عزاء کا آغاز زیارتِ عاشوراء سے ہوا، جس کے بعد مرثیہ خوانی کی گئی۔

مجلسِ عزاء سے حجت الاسلام مولانا محمد ادریس زاہدی نے خطاب کرتے ہوئے قرآن و احادیث کی روشنی میں امام محمد باقر علیہ السّلام کی علمی خدمات اور سیرت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

ذکرِ مصائب کے بعد مشہد پارٹی نے نوحہ خوانی کی اور مجلس کا اختتام دعائیہ کلمات اور دعائے فرج سے ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha