منگل 27 مئی 2025 - 21:58
پاکستانی وفاقی وزیرِ داخلہ کی حرم امام رضا علیہ السّلام میں حاضری

حوزہ/اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ جناب سید محسن رضا نقوی نے اپنے دورۂ مشہد مقدس کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السّلام میں حاضری دی اور شہید آیت اللہ رئیسی کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وفاقی وزیرِ داخلہ جناب سید محسن رضا نقوی نے اپنے دورۂ مشہد مقدس کے موقع پر حرم امام رضا علیہ السّلام میں حاضری دی اور شہید آیت اللہ رئیسی کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

پاکستانی وفاقی وزیرِ داخلہ کے مشہد مقدس پہنچنے پر خراسان رضوی کے گورنر نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستانی وفاقی وزیرِ داخلہ کی حرم امام رضا علیہ السّلام میں حاضری

اس موقع پر انہوں نے حرم امام رضا علیہ السّلام کے نائب متولی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

ایرانی حکام سے ملاقات کے دوران پاکستانی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ہم ایرانی حکام کی جانب سے پاکستانی زائرین کی خصوصی میزبانی پر شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کے مابین شہریوں کی آمد و رفت اور خاص طور پر پاکستانی زائرین کے ایران کے سفر کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے تعاون اور روابط کو مزید بڑھایا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha