حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے اپنے دورۂ ڈیرہ اسماعیل خان کے موقع پر تنظیم کے رہنما علامہ محمد رمضان توقیر سے ملاقات اور علماء کے ساتھ اہم نشست کی۔
اس موقع پر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان آمد پر علامہ سید سبطین سبزواری کو خوش آمدید کہا۔
28مئی یومِ تکبیر اوت یومِ دفاع کے موقع پر سادہ مگر پروقار تقریب کا نیز انعقاد کیا گیا۔
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ تکبیر کے بعد پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان محسن پاکستان ہیں، جن کی صلاحیتوں سے پاکستان ایٹمی قوت بنا اور ایٹمی توانائی سے ملک دشمن عناصر پریشان ہیں۔
یومِ دفاع کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفاع اور صلاحیتوں کے حوالے سے پاکستان ایک مثالی ملک ہے۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن کے مرہون منّت ہم آج یومِ تکبیر منا رہے ہیں۔ پاکستان اپنے دشمنوں کی سوچ سے بھی زیادہ مضبوط دفاعی سسٹم کا حامل ملک ہے۔
علامہ سید سبطین حیدر سبزواری اور علامہ محمد رمضان توقیر کی ڈیرہ اسماعیل خان کے تنظیمی احباب سے نشست بھی ہوئی، جس میں ملک بھر بالخصوص صوبے کی تنظیمی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔









آپ کا تبصرہ