حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان نے اسلام آباد میں عون ٹریول اینڈ ٹورز کے چیف ایگزیکٹو مولانا جاوید کمالوی سے ملاقات کے دوران ایران و عراق کی زیارت کے حوالے سے مفصل گفتگو کی۔
انہوں نے کہا: مومنین کو مقاماتِ مقدسہ کی زیارت کرانا اسلام اور دینِ الٰہی میں بہترین خدمت اور عبادت ہے۔ جس کا ٹواب دنیا اور آخرت کا ذخیرہ ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے زیاراتِ مقدسہ کے لیے حکومتی سطح پر زائرین کے لیے فل پروف سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی شرپسند کو شرپسندی کا موقع نہ ملے۔
انہوں نے مزید کہا: عنقریب ہمارا ایک اعلیٰ سطحی وفد وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات کرے گا اور زائرین کی مشکلات کے حل کے لیے تجاویز پیش کرے گا۔









آپ کا تبصرہ