حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں حرم حضرت عباس علیہ السلام کربلاء مقدسہ کے خصوصی وفد کا خیر مقدم فرمایا اور ان سے اپنی گفتگو میں فرمایا کہ زیارت کو آنے والے محترم زائرین کی ضرورتوں پر توجہ دینا ضروری ہے جبکہ پوری دنیا سے زائرین زیارت کو تشریف لاتے ہیں ۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ عتبات عالیات میں خدمت خود خادم، ان کے اجداد اور ان کی اولادوں کے لئے عظیم شرف ہے۔
انہوں نے بارگاہ ایزدی میں مقامات مقدسہ اور عتبات عالیات کے خادموں کی صحت و سلامتی اور مزید توفیقات کے ساتھ ساتھ بروز حشر ان کے لئے خصوصی شفاعت کے لئے دعا فرمائی۔