۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
آیت اللہ بشیر نجفی

حوزہ/ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمزید فرمایا کہ ملک میں صحت عامہ مشکل اوقات کا سامنا کررہی  ہے لہذا قدرامکان ماہر ڈاکٹروں کا جس پراتفاق ہو اس پرعمل کریں تاکہ یہ مقدس زیارت بہتر انداز میں پوری ہو اور اسی طرح یہ سلسلہ ظہور پُر نور حضرت امام زمانہ عج تک جاری رہےاور ہم اس زیارت کو انکی قیادت و رہبری کے سپرد کرسکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃاللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نےچہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے کربلاء  مقدسہ جانے والے طلاب علوم دینیہ سے بحث خارج کے بعد نصیحت فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ قدسیت میں عظیم مرتبت و منزلت ہے اورزائرین آخرت میں رحمت و نعمت الہی سے فیضیاب ہونگے۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ خاص  طورپرامام حسین علیہ السلام کے زائرین کے خادموں  کا خصوصی مقام  ہے جسکے  نتیجے میں انہیں بروز حشر حضرت امام حسین علیہ  السلام کے چہرہ پُر نور  کی زیارت کا شرف ملے گا اور یہ شرف اور نعمت مومنوں خصوصا حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے خدمت گزاروں  سے مخصوص ہے۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے طلاب علوم دینیہ سے فرمایا کہ زیارت اربعین کے لئے کربلاء مقدسہ  جانے والے مومنین کرام کےہمراہ سفرطےکریں۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےمزید فرمایا کہ ملک میں صحت عامہ مشکل اوقات کا سامنا کررہی  ہے لہذا قدرامکان ماہر ڈاکٹروں کا جس پراتفاق ہو اس پرعمل کریں تاکہ یہ مقدس زیارت بہتر انداز میں پوری ہو اور اسی طرح یہ سلسلہ ظہور پُرنورحضرت امام زمانہ عج تک جاری رہےاور ہم اس زیارت کو انکی قیادت و رہبری کے سپرد کرسکیں اور اس طرح سے زائرین کی جانوں کی حفاظت بھی ہوگی اور اس وباء کو مزید پھیلنے سے روکا بھی جاسکےگا۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اورمرکزی دفترکے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے فرمایا کہ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مومنین کو چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کی فضیلت ومنزلت سے با خبر کیا ہے اور بتایا ہے کہ اس مقدس زیارت کی خدا کی بارگاہ میں بہت بڑی عظمت ہےاور کرم و فیض الہی زوار کے شامل حال ہوتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ عظیم اجر کے مستحق بنتے ہیں اورامام حسین علیہ السلام کے خادموں کی خدمات، انکی قربانیاں انکی سخاوت و ایثار، اور زائرین امام حسین علیہ السلام کی انکے دلوں میں انتھک محبت سب خدائے عز و جل کی رحمت کی نظروں میں ہےاور وہ رضائے الہی کے حصول کا سبب بنیں گی اور انکی دنیا وآخرت دونوں کامیاب ہوگی ۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے بیان فرمایا کہ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے طلاب علوم دینیہ کو نصیحت کی ہے کہ وہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت مومنین کے ہمراہ اور اپنے حوزوی ورسمی لباس میں اس مقدس سفرکو طے کریں اور اپنے اس عمل سے یہ پیغام عام کریں  کہ دینی معارف وعلوم دین کو حاصل کرنا مہم عمل ہےلیکن اسکے ساتھ ساتھ  شعائرحسینیہ کوباقی رکھنا بھی مہم عمل ہےاورکربلاء کی جانب عازم سفر ہر شخص حسینی پرچم  کے نیچے جمع ہےاور ضروری ہے کہ طلاب علوم دینیہ دینی و مذہبی،  اخلاقی نصیحتوں کی ذمہ داریاں ادا کر تےرہیں۔ 

موصوف نے بیان فرمایا کہ کربلاء مقدسہ اورراہ عمل  دونوں ایک ہی ہے دونوں کو جدا نہ سمجھیں اور چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت حق و صداقت کی بلندی اورپوری دنیا میں مذہب اہل بیت علیھم السلام کی نشرواشاعت وتبلیغ ہے۔  

انہوں نےبارگاہ ایزیدی میں دعائیں فرمائیں کہ اہل  کرم حضرات کہ زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں جنکی کوئی مثال نہیں ہے خدا انہیں دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھے اور انکی یہ خدمات حسینیہ مقبول بارگاہ ایزدی ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .