۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قرآن کریم اور زمانے کا تقاضہ

حوزہ/بغداد میں ایرانی مرکز نے «قرآن کریم اور زمانے کا تقاضہ افکارمعظم رهبری(مدظله العالی) کے رو سے» کتاب شائع کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق اس کتاب میں آیت‌الله خامنه‌ای(دام ظله) نے قرآن مجید سے رھنمائی لینے کے حوالے سے بیانات دیے ہیں۔

کتاب میں «ایجاد تمدن اسلامی»، «هدایت قرآنی کی ضرورت»، «تلاوت و تدبر اثر رکھتے ہیں»، «قرآنی اصولوں پر علوم انسانی کو مدون کرنے کی ضرورت»، «دشمنوں کے شکوک سے مقابلے کی ضرورت»، «عصری چیلنجیز کو سمجھنا اور قرآن پر اعتراضات کے جواب دینے کی ضرورت»، «قرآن اقدار پر ایمان اور دلچپسی» اور « مفاهیم قرآنی کی سمت حرکت» جیسے موضوعات شامل ہیں۔

مذکورہ کتاب میں قرآنی معاشرے کی بنیاد، زندگی میں قرآن کا داخلہ، معاشرہ اور فھم قرآن، قرآنی ثقافت کی وضاحت، معاشرے کے لیے قرآنی علوم کو پیش کرنا، معنوی احساس میں قرآت کا اثر، مسلمانوں میں وحدت اور عالمی استکبار اور نا انصافی سے مقابلہ جیسے عنوانات بھی موجود ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .