۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله العظمی سید محمد سعید  حکیم از مراجع نجف

حوزہ/ نجف اشرف کے شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سید محمد سعید الحکیم کے دفتر نے قرہ باغ کے واقعات اور جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کے دفتر نے بیانیہ صادر کرکے قرہ باغ میں رونما ہونے والے واقعات اور جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 آیت اللہ حکیم کے اس بیانیہ کا متن اس طرح ہے:

جمہوریہ آذربائیجان کے جنوب مغربی علاقے میں افسوسناک واقعات تشویش ناک ہیں۔ ہم ان واقعات میں ہونے والے مالی اور جانی نقصان اور بالخصوص غیر فوجی افراد کے متاثر ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور اس بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی مداخلت کو اہمیت دیتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ آذربائیجان کی سرزمین کا احترام کرتے ہوئے اس کی سرزمین پر زبردستی قبضہ سے اجتناب کیا جائے اور اس جنگ میں بے گھر ہونے والے افراد کو بحفاظت اپنے شہروں اور گھروں میں واپس لایا جائے اور خدا کے حضور دعا گو ہیں کہ خطے میں اور دنیا میں عدل و انصاف کی بنیاد پر امن و امان کا قیام ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .