۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید ابوالفضل طباطبایی اشکذری

حوزہ/ شام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام سے شکوہ و شکایت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مولا ہم نے کیا کیا اور ہم سے ایسا کیا گناہ ہو گیا کہ آپ علیہ السلام کی زیارت کی توفیق ہم سے چھین لی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید ابوالفضل طباطبائی اشکذری نے حرم مطہر حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں جمعے کے خطبات دیتے ہوئے  زیارت اربعین امام حسین علیہ السلام  کا ذکر کیا اور اس زیارت کی خصوصیات بیان کیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری روایتوں میں ، امام حسین علیہ السلام کے اربعین کی زیارت کو مومنین کی ایک خصوصیت کے طور پر ذکر کیا گیا ہے ، لہذا یہ زیارت بہت اہم ہے،اگرچہ ہم اس سال کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے اس اہم زیارت سے محروم ہیں ، لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا نام سید الشہداء کے اربعین منانے جانے والے زائرین میں شامل ہو ۔

آیت اللہ طباطبائی نے ، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ رہبر معظم انقلاب نے امام حسین علیہ السلام سے شکایت کرنے کے لئے کہا ہے ، اس بات پر زور دیا کہ امام حسین علیہ السلام سے شکوہ و شکایت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ امام علیہ السلام سے ناراضگی کا اظہار کیا جائے کہ کیوں کربلا کا راستہ بند ہے ، بلکہ شکایت کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مولا ہم نے کیا کیا اور ہم سے کونسا ایسا گناہ ہو گیا کہ آپ علیہ السلام کی زیارت کی توفیق ہم سے چھین لی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید الشہداء علیہ السلام خدا کی وسیع رحمت کے مظہر ہیں اور ان کی طرف سے بھلائی کے سوا اور کچھ ممکن نہیں ہے ، لہذا ہم  کوتاہیوں کے مرتکب ہوئے ہیں ہمیں توبہ کرنا چاہیے تاکہ خدا کی رضا سے، ہمارے لئے کربلا کا راستہ کھل جائے ۔

خطبے کے آخر میں ، شام میں رہبر معظم  انقلاب اسلامی کے نمائندے نے اربعین حسینی کی مناسبت سے اہل بیت علیہم السلام کی مصیبتوں کا تذکرہ کیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .