۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تیونس

حوزہ/ تیونس کے سوشل ایکٹویسٹ نے یکم اکتوبر کو «صہیونیسم سے مقابلہ کا قومی دن» مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،«عرب ۴۸» نیوز کے مطابق درجنوں تیونسی ایکٹویسٹ نے فلسطین میں صہیونی بمباری کی پینتیسویں برسی کے موقع پر «الحبیب بورقیبة» شہر میں مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے صہیونی رژیم کی مذمت کرتے ہوئے یکم اکتوبر کو«صہیونیسم سے مقابلہ کا قومی دن» منانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین «مقاومت مقاومت؛ سازشی صلح نا منظور»، «عوام تعلقات کو جرم سمجھتی ہے» اور «قومی حاکمیت سے سے پہلے» کے نعرے لگا رہے تھے۔

سوشل ایکٹویسٹ زهیر حمدی، کا کہنا تھا: «ھم تیونس کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئله فلسطین کو اجاگر کرنے کے لیے یکم اکتوبر کو صہیونی رژیم سے مقابلہ» کا دن مقرر کریں۔

قابل ذکر ہے کہ پندرہ ستمبر کو بھی تیونس کے عوام نے صہیونی رژیم سے تعلقات بحالی کی مذمت میں شدید مظاہرہ کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .