۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ولادیمیر زلنسکی رئیس‌جمهور اوکراین

حوزہ/ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ اوراتحادی یوکرین کوہرقسم کی مدد فراہم کریں گے، دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال پرمستقل رابطے میں رہنے پراتفاق کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے صدرولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ آنے والے 24 گھنٹے روسی حارحیت کا شکارہونے والے یوکرین کے لئے اہم ہیں، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فون پرگفتگومیں یوکرینی صدرنے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں یوکرینی اورروسی فوجیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے، روس کا حملے کا شکارملک کے لئے آئندہ 24 گھنٹے اہم ہیں۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے روسی حملے کیخلاف مزاحمت پر یوکرینی صدر کے عزم وحوصلے کی تعریف کی، برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ اوراتحادی یوکرین کوہرقسم کی مدد فراہم کریں گے، دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال پرمستقل رابطے میں رہنے پراتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ روسی فوج تیزی سے پیشروی کرتے ہوئے یوکرائنی دارالحکومت تک پہنچ چکی ہے اور نیٹو اتحاد نے یوکرائنی حکومت کو جنگ میں جھونک کر تنہا چھوڑ دیا ہے اور اب فقط خالی دھمکیوں پر کام چلا رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .