۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
زلینسکی

حوزہ/ زلینسکی نے کہا کہ روسی حملے میں شہریوں کی ہلاکت کا محض روس ہی ذمہ دار نہیں بلکہ مغربی اقوام بھی ہیں جو بیٹھ کے تماشہ دیکھ رہی ہیں اور صلاحیت ہونے کے باوجود کوئی جوابی کارروائی نہیں کررہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی الجزیرہ کے مطابق،یوکرین کے صدر ولودمیر زلینسکی روسی حملے کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینے پر مغربی اتحادیوں سے سخت نالاں ہیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

زلینسکی نے کہا کہ روسی حملے میں شہریوں کی ہلاکت کا محض روس ہی ذمہ دار نہیں بلکہ مغربی اقوام بھی ہیں جو بیٹھ کے تماشہ دیکھ رہی ہیں اور صلاحیت ہونے کے باوجود کوئی جوابی کارروائی نہیں کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل زلینسکی کئی بار مغربی طاقتوں سے مطالبہ کرچکے ہیں کہ یوکرین کی فضائی حدود کو نو-فلائی زون قرار دیا جائے تاکہ روسی حملوں سے بچا جاسکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ہمیں جان بچانے کی خاطر جہاز بھی نہیں دیے جارہے تو اس کا ایک ہی مطلب ہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ ہم سب کے سب مارے جائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .