حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایسوسی ایٹڈ پریس سمیت کئی مغربی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے جمعہ کو جنوب مغربی ساحلی شہر ادیسا سے 50 کلومیٹر دور واقع رہائشی علاقے پر بمباری کی جس میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
یوکرین کے صدر کے دفتر کے ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں کی طرف سے کم از کم تین میزائل داغے گئے جس نے ایک رہائشی عمارت اور پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب لوہانس کی فوج نے یوکرین کی فوج کے ہمراہ لڑنے والے اسرائیلی ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار اسرائیلی ایجنٹ نے اعتراف کیا کہ روسی فوج کے آپریشن شروع کرنے سے پہلے اس نے اسرائیل واپس آنے کا ارادہ کیا تھا لیکن یوکرین کی فوج نے اسے جانے کی اجازت نہیں دی اور جنگ کے لئے روانہ کر دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا تھا کہ درجنوں اسرائیلی ایجنٹ یوکرین میں آزوف کے ہمراہ دونسک اور لوہانسک کے خلاف لڑ رہے ہیں۔