حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قندہار پولیس کے ترجمان جمال ناصر بارکزی نے کہا کہ افغانستان کی فوج نے صوبہ قندہار کے ژری ، میوند اور ارغنداب علاقوں میں طالبان کے اڈوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ۔
قندہار کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے جنگی علاقوں میں رہائشی مکانات کو محاذ جنگ بنا رکھا ہے اور وہاں سے افغان فوجیوں پر حملے کرتے ہیں۔ طالبان گروہ نے افغان فوج کے حملوں کے بارے میں ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
طالبان نے ابھی حال ہی میں ارغنداب ضلع پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں علاقے کے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
قطر میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان لاحاصل مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے فریقین کے حملوں میں تیزی آگئی ہے ۔