۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ایتھوپیا میں نسلی فسادات، 210 افراد ہلاک

حوزہ/ افریقی ملک ایتھوپیا میں چند روز کے دوران نسلی فسادات کے نتیجے میں کم از کم 210 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،افریقی ملک ایتھوپیا میں چند روز کے دوران نسلی فسادات کے نتیجے میں کم از کم 210 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ایتھوپیا کی انسانی حقوق کمیشن کا عینی شاہدین کے حوالے سے بتانا ہے کہ ایک باغی تنظیم اورومو لبرل آرمی (او ایل اے) سے وابستہ مسلح افراد گزشتہ ہفتے گدا کریمو کے مغربی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے انخلا کے فوری بعد داخل ہوئے اور انہوں نے 150 سے زائد لوگوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

ایتھوپیا میں نسلی فسادات، 210 افراد ہلاک

ای ایچ آر سی کے مطابق ان حملوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں رہائشی خواتین اور بچے دوسرے علاقوں میں بھاگنے پر مجبور ہوگئے اور بعدازاں مقامی افراد نے نسلی بنیاد پر انتقامی حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد مارے گئے۔دوسری جانب او ایل اے باغی تنظیم کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں شہریوں پر کیے گئے تشدد اور حملوں کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .