۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
افغانستان میں زلزلہ

حوزہ/ افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 1000 سے زیادہ افراد جاں بحق اور1500 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے افغانستان میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے مکمل تیاری کا اعلان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،افغانستان کی وزارت داخلہ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر شرف الدین مسلم نے مختلف علاقوں میں زلزلے سے 1000 سے زیادہ افراد کی اموات کی تصدیق کر دی ہے ۔ زلزلے سے 1500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 1000 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اور زمین میں دراڑیں پڑگئیں ۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔ حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے افغانستان میں زلزلے کے متاثرین کی مدد کے لیے مکمل تیاری کا اعلان کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .