حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ ہرمزگان میں آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد کم از کم پانچ ہو گئی ہے جب کہ 39 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق آج صبح 6.1 کی شدت کے زلزلے نے پورے خطے کو ہلا کر رکھ دیا، جس کے جھٹکے دبئی سمیت ہمسایہ عرب امارات کے کئی شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔
ایران میں آنے والے زلزلےکی گہرائی ۱۰ کلومیٹر تھی ، زلزلہ کا مرکز ایرانی بندرگاہ لنگہ تھا جو شارجہ سے ۱۵۰ کلومیٹر دورہے۔ دریں اثنا، ریکٹر اسکیل پر 6.3 کی شدت کے زلزلے نے بندر خمیر کو ہلا کر رکھ دیا، جس کی گہرائی 26 کلومیٹر تھی ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے بندرگاہ لنگہ میں زلزلے سے پانچ افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو علاج کے لیے بندر اور بندر خمیر کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔