۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
علامہ شیخ محسن نجفی

حوزہ/ پہلے مرحلے میں 5 خاندانوں کو ایک دو روز کے اندر ہی رہائش کی سہولت دی جائے گی، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بھی پانچ پانچ خاندانوں کو رہائش کی بہترین سہولتیں دی جائیں گی۔ رہائش کی سہولت کے ساتھ ساتھ بے گھرخاندانوں کو کھانے پینے، صحت، تعلیم کی سہولیات بھی دی جائیں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،معروف عالم دین و سماجی شخصیت علامہ شیخ محسن علی نجفی نے روندو میں حالیہ زلزلے سے بے گھر ہونے والے 15 خاندانوں کو مرحلہ وار مدینہ اہلبیت کالونی سکردو میں گھر دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

پہلے مرحلے میں 5 خاندانوں کو ایک دو روز کے اندر ہی رہائش کی سہولت دی جائے گی، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بھی پانچ پانچ خاندانوں کو رہائش کی بہترین سہولتیں دی جائیں گی۔

رہائش کی سہولت کے ساتھ ساتھ بے گھرخاندانوں کو کھانے پینے، صحت، تعلیم کی سہولیات بھی دی جائیں گی۔ متاثرہ خاندانوں کو گیس سلنڈر بھی فراہم کئے جائیں گے۔ زلزلہ زدگان کی مکمل بحالی تک متاثرہ خاندان مدینہ کالونی میں رہ سکیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .