۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ سانحہ کورنگی کے ذمہ داروں کا فوری تعین کر کے انھیں فوری سزائیں دی جائیں اور جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے خاندانوں کی مکمل کفالت کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین وخطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کورنگی میں فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر سخت رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی اتفاقی حادثہ نہیں بلکہ ظالم اور بے رحم سرمایہ داری نظام کا شاخسانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ کا کوئی پرسان حال نہیں ان کے کوئی حقوق نہیں کوئی ان کے لئے آواز اٹھانے والا نہیں یہ نہ تو پہلا حادثہ ہے اور نہ ہی آخری سانحہ بلدیہ میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے ورثا آج تک انصاف کے لئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

علامہ حسن ظفر نے مذید کہا کہ سانحہ کورنگی کے ذمہ داروں کا فوری تعین کر کے انھیں فوری سزائیں دی جائیں اور جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے خاندانوں کی مکمل کفالت کی جائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .