۲۳ آبان ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 13, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ آج امت مسلمہ کو سامراجی طاقتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسوہ حسینی کو اپنانا ہوگا ظلم و جبر کے مقابلے پر ڈٹ جانا ہی حسینیت کا پیغام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سو سائٹی میں عشرہ محرم الحرام کی نویں مجلس عزاسے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب ملت جعفر یہ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو سامراجی طاقتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسوہ حسینی کو اپنانا ہوگا ظلم و جبر کے مقابلے پر ڈٹ جانا ہی حسینیت کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرزند رسول اور آپ کے انصار نے قلت میں ہونے کے باوجود بہادری اور شجاعت کی جو داستان رقم کی آج ساری انسانیت انھیں خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی کا مذید کہنا تھا ہمیں گز شتہ حکومت کی جانب سے زائرین کی پالیسی پر شدید تحفظات ہیں اس سلسلے میں عتبات عالیہ جانے والے زائرین کے لئے پالیسی کو پیش کردہ تجاویز و آرا ء کی روشنی میں ازسر نو مرتب کیا جائے تا کہ اس حوالے سے پائے جانے والے اضطراب کا خاتمہ ہو سکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .