۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ/ زائرین کی ملک واپسی پر RT PCR ٹیسٹ نیگیٹیو ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے اور ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں 10 روز کا قرنطینہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ دیگر ملکوں سے آنیوالے بین الاقوامی مسافروں کے لئے ایسی کوئی شرط نہیں ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے زائرین اربعین حسینیؑ کے حوالے سے جاری کئے گئے این سی او سی نوٹیفکیشن پر تحفظات کا اظہار کردیا، مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں کہ اربعین حسینیؑ زائرین کربلا کو واپسی پر سہولیات فراہم کی جائیں۔ این سی او سی کے نوٹیفکیشن پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے تحفظات دور کئے جائیں۔ زائرین کربلا کو قرنطینہ میں رکھنے کی پالیسی اور سخت شرائط کے ساتھ کئے جانے والے اقدامات باعث تشویش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے این سی او سی کی جانب سے اربعین حسینیؑ کے موقع پر زائرین کو سخت ترین شرائط کے ساتھ جاری کئے گئے نوٹیفکیشن پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ زائرین کی کثیر تعداد امام عالی مقام اور ان کے جانثاروں کا چہلم منانے کربلا گئی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زائرین کی ملک واپسی پر RT PCR ٹیسٹ نیگیٹیو ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے اور ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں 10 روز کا قرنطینہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ دیگر ملکوں سے آنیوالے بین الاقوامی مسافروں کے لئے ایسی کوئی شرط نہیں ہے جوکہ سراسر زائرین کے ساتھ ناروا سلوک کے ساتھ زیادتی ہے۔

مزید پڑھیں: موٹر وے پر عزاداران حسینیؑ کی بس کا خوفناک حادثہ،متعدد جاں بحق و زخمی

انہوں نے کہا کہ ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زائرین کربلا کے ساتھ بھی ویسا ہی یکساں برتاؤ برتیں جیسا دیگر بین الاقوامی مہمانوں کے ساتھ کیا جارہا ہے۔  علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر ہم نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا جبکہ ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے بھی فضا کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا، مگر افسوس اس کے باوجود زائرین اربعین حسینیؑ کے لئے نئی مشکلات کھڑی کردی گئیں، حکومتی متضاد اقدامات سے ملک کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوگی لہٰذا ارباب اختیار اس نوٹیفکیشن کو واپس لیں اور زائرین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں گھروں میں قرنطینہ کرنے کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .