۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ناظر عباس تقوی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری: تمام سیاسی جماعتیں تین ماہ کے لئے سیاسی سر گر میاں معطل کر کے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے مصروف ہو جائیں، لاکھوں ہم وطن اس وقت بے سرو سامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے موجود ہیں،پوری قوم کو انسانیت کی خدمت و جذ بے کے ساتھ میدان خدمت میں پورے عزم کے ساتھ اُتر نا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے لاکھوں ہم وطن اس وقت بے سرو سامانی کی حالت میں کھلے آسمان تلے موجود ہیں جن کا کوئی پُرسان حال نہیں ایسے وقت میں پوری قوم کو انسانیت کی خدمت و جذ بے کے ساتھ میدان خدمت میں پورے عزم کے ساتھ اُتر نا ہوگا اور ہر ممکن مدد کر نا ہو گی تا کہ سیلاب زدگان مشکلات سے نکل کر دوبارہ اپنی زند گیوں کی شرو عات کر سکیں اس موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتیں تین ماہ کے لئے سیاسی سر گر میاں معطل کر کے سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے مصروف ہو جائیں۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا مذید کہنا تھا شیعہ علماء کونسل سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپنے تمام تر وسائل کا بھر پور استعمال کر رہی ہے ملک بھر میں قائد ملت جعفر یہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر شیعہ علماء کونسل کی ٹیموں نے متا ثرہ علاقوں میں مر کزی و صوبائی عہد یداروں کی سر براہی میں سر گر میاں شروع کر رکھی ہیں اور جنوبی پنجاب،صوبہ سندھ اور بلوچستان سمیت سو سے زائد مقامات پر ہمارے کارکنان اور ذمہ داران امدادی کاموں میں شب و روز مصروف ہیں متاثرین کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی سمیت دیگر اہداف پر تیزی سے کام جاری ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .