۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاری بہت ذیادہ ہے ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کرینگے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے متاثرین کی مدد کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل چیئرمین زہرا اکیڈمی علامہ شبیر حسن میثمی نے جاری بیان میں کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر اور ان کی رہنمائی میں سیلاب زدگان کی امداد کی کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاری بہت ذیادہ ہے ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کرینگے کہ جہاں تک ممکن ہوسکے متاثرین کی مدد کی جائے۔

انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی کارکنان و عہدیداران سیلاب سے متاثرہ عوام کی ہر ممکن امداد کریں۔انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کو جلد سے جلد یقینی بنایا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .