۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
سیلاب زدگان

حوزہ/ مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے ملک بھر میں سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں تیز کردیں گئی ہیں جنمیں جنوبی پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں متاثرین کے لیے اشیائے خوردونوش، طبی سازو سامان اور تیار کھانا روزانہ کی بنیادوں پر روانہ کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈبلیو ایم نے ملک بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کردیں ہیں۔جنوبی پنجاب اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں متاثرین کے لیے اشیائے خوردونوش، طبی سازو سامان اور تیار کھانا روزانہ کی بنیادوں پر روانہ کیا جا رہا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کے متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہیں اورایم ڈبلیو ایم کی طرف سے متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں ۔مختلف شہروں میں متاثرین کی مدد کے لیے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں ۔مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت نے موجودہ صوررتحال کے پیش نظر ہر طرح کی سیاسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں بے یارو مددگار خاندانوں کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔سیاسی و مذہبی جماعتوں اور اداروں کو اپنی تمام تر توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پر مرکوز کرنا ہو گی۔یہ وقت آپس کے جھگڑے فراموش کر کے ایک قوم بننے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے تمام صوبائی و ضلعی عہدیداران اور خواتین ونگز متاثرہ گھرانوں کی امداد کے لیے میدان میں موجود رہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .