جمعرات 11 ستمبر 2025 - 13:53
پنجاب سیلاب متاثرین کے درمیان مولانا سید کلبے رشید رضوی، متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم

حوزہ/ ہندوستان کی معروف علمی و سماجی شخصیت، ممتاز شیعہ عالم دین مولانا سید کلبے رشید رضوی کُمّی نے پنجاب کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرین کے ساتھ ملاقات کر کے ان کے دکھ درد میں شریک ہوئے اور امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی معروف علمی و سماجی شخصیت، حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید کلب رشید رضوی قمّی نے پنجاب کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرین کے ساتھ ملاقات کر کے ان کے دکھ درد میں شریک ہوئے اور امدادی سامان بھی تقسیم کیا۔

اطلاعات کے مطابق، مولانا کلب رشید رضوی مقامی رضاکاروں کے ہمراہ مختلف دیہات اور بستیوں میں پہنچے، جہاں سیلاب نے درجنوں گھروں کو نقصان پہنچایا ہے اور عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے متاثرین میں کھانے پینے کی اشیاء، ضروری سامان اور کپڑے تقسیم کیے اور وعدہ کیا کہ مزید امدادی قافلے بھیجے جائیں گے تاکہ عوام کی فوری ضروریات پوری کی جا سکیں۔

اس موقع پر مولانا کلب رشید رضوی نے کہا کہ: "یہ وقت سیاست یا شہرت کا نہیں بلکہ خدمت اور بھائی چارے کا ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ مشکل میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے شیعہ ہمیشہ خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ آگے آتے ہیں اور اس بار بھی پوری قوم کو چاہیے کہ متاثرین پنجاب کی ہر ممکن مدد کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha