۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر متاثرین سیلاب بلتستان کے لیے امدادی سامان کی فراہمی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کی سرپرستی، زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے چیئرمین مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی دامت برکاتہ کے خصوصی تعاون اور اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب بلتستان کو امدادی سامان کی بروقت فراہمی کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی، زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے چیئرمین مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی دامت برکاتہ کے خصوصی تعاون اور اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب مواضعات ضلع کھرمنگ (کندرک نالہ،خشولک،تزبی لونگما،کھرپی لونگما،فلٹو اور چھومک) کے لیے امدادی سامان کی بروقت فراہمی کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، ضلع کھرمنگ کے دور افتادہ اور دشوار علاقوں میں قدرتی آفات سیلاب نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی تھی۔اسلامی تحریک ضلع کھرمنگ کے رہنماوں نے اسی موقع پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لے کر بلتستان ڈویژن کو رپورٹ کی۔

بلتستان ڈویژن نے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی صاحب کی خدمت میں متاثرین کی مشکلات پیش کیں۔ علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی نے فرمایا کہ ہم قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے سپاہی ہیں۔ ملک کے طول وعرض میں جہاں جہاں عوام قدرتی آفات سے دوچار ہوے قائد محترم کی سرپرستی اور ان کی ہدایات کی روشنی میں اور انہی کا دست شفقت ہر جگہ شامل حال رہے۔ لہذا متاثرین سیلاب مواضعات ضلع کھرمنگ بلتستان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔

متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی کے موقع پر اسلامی تحریک پاکستان بلتستان کے رہنماوں نے کہا کہ قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی نے جہاں جہاں انسانیت مشکلات سے دوچار ہوئی وہاں ریاست کے شانہ بشانہ وسیع پیمانے پر اور بلاتفریق رنگ ونسل اور مسلک ومذہب خدمت کی ہے۔

پورے بلتستان سطح پر گزشتہ کئی سالوں سے مختلف علاقوں میں باوقار طریقے اور متاثرین کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوے مثالی خدمات سرانجام دی ہیں۔ چاہے وہ 2016 کے کواردو کے سیلاب ہو،2014 کے تلو کے مسائل ہوں،2017 کے گیول متاثرین کی مدد ہو، 2022کے ہولناک زلزلہ جس نے روندو کےبڑے حصہ کو متاثر کیا اس وقت کے تاریخی ریلیف ہو ہر جگہ ہروقت مثالی خدمات سے دکھی انسانیت کے دکھ میں انکا سہارا بنےہیں۔

اسلامی تحریک کھرمنگ کے علماء کرام ،رہنماوں اور متاثرہ علاقوں کے عوام اور بزرگان نے دل کی گہرایوں سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دام ظلہ اور قبلہ علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی اور قومی وملی پلیٹ فارم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر متاثرین سیلاب بلتستان کے لیے امدادی سامان کی فراہمی

قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر متاثرین سیلاب بلتستان کے لیے امدادی سامان کی فراہمی

قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر متاثرین سیلاب بلتستان کے لیے امدادی سامان کی فراہمی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .