پیر 1 ستمبر 2025 - 21:39
حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کو یقینی بنائے / بلاتفریق سیلاب متاثرین کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں

حوزہ / علامہ سید ساجد نقوی نے کہا: مستقبل میں آفات سے نمٹنے کیلئے مربوط اور لائحہ عمل تیا ر کیا جائے ،ہمیں دیر پا اور موثر حل کی طرف بڑھنا ہوگا۔ ہر ضرورت مند تک مدد پہنچائی جائے، بلاتفریق ملک بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ملک بھر میں تباہ کن تاریخی سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ناگہانی آفت کی اس گھڑی میں حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کو یقینی بنائے ،ہر ضرورت مند تک مدد پہنچائی جائے،مستقبل میں آفات کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مربوط اور لائحہ عمل تیا ر کیا جائے، ہمیں دیر پا اور موثر حل کی طرف بڑھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا: ملک بھر میں اس مشکل گھڑی میں بلاتفریق سیلاب متاثرین کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں اور مخیر حضرات آگے آکر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کو یقینی بنائے / بلاتفریق سیلاب متاثرین کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوااور پنجاب میں سیلاب کا سلسلہ جاری ہے جس کے اثرات سندھ پر بھی پڑیں گے، ملک بھر میں سیلاب سے سینکڑوں اموات کی تصدیق ہزاروں گھروں کو نقصان، 6ہزار سے زائد مویشی، 238پل، 661کلومیٹر شاہراہیں سیلاب میں بہہ گئیں، کئی بند ٹوٹ گئے جبکہ ہزاروں دیہات سیلابی پانی سے زیر آ ب اور متاثرین کی تعداد لاکھوں تک پہنچ گئی۔ علاوہ ازیں کپاس، چاول ، سبزیوں کی فصلیں شدید متاثر ہوئیں ہیں اور دریائے سندھ میں بھی سپر فلڈ کی صورتحال ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ ستمبر کے آخر تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے جس سے فصلیں مزید متاثر اور 72فیصد زرعی اراضی میں اجناس کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کو یقینی بنائے / بلاتفریق سیلاب متاثرین کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں

علامہ ساجد نقوی نے اس ہنگامی صورتحال کی نوعیت کے پیش نظر وفاقی و صوبائی حکومتوں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ، زیادہ سے زیادہ ریسکیو و ریلیف کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ کارکنان و رضا کاروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ جس حد تک ممکن ہو عوام کے جا ن و مال کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں موجود رہیں اور اس مشکل صورتحال میں اپنے ہم وطن بھائیوں بہنوں کے تحفظ کیلئے خدمات انجام دیں۔

انہوں نے مزید کہا: حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں و سیلابی صورتحال کے باعث گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے تما م متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔

حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کو یقینی بنائے / بلاتفریق سیلاب متاثرین کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha