۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
تحصیل جوہی، سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل جوہی، صوبہ سندھ کے زیر انتظام، سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان تحصیل جوہی، صوبہ سندھ کے زیر انتظام، سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں، اب دوسرے مرحلے میں تحصیل جوہی، میں 500 رضائیاں(لحاف) متاثرین کی خدمت میں مکمل عزت و شرف، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر اور استحقاق کے پیش نظر، رضاکاران ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچا رہے ہیں۔

تفصیلات:

تحصیل دادو 300 عدد،

* تحصیل میہڑ 2,450 عدد،

* تحصیل جوہی 1,500 عدد،

* تحصیل کے این شاہ 3,350 عدد،

اس طرح ضلع دادو میں 7,600 رضائیاں(لحاف) متاثرین تک پہنچانے کیلئے رضاکاران شب و روز مصروف عمل ہیں۔

گذشتہ 6 ماہ سے سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف امور میں فعالیت انجام دی جارہی ہیں، اور اس سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال(سائبان)، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب، مکانات کیلئے سامان کی فراہمی، رضائیاں(لحاف) اور ہنگامی امدادی سامان جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں۔

الحمدللہ، ضلع دادو میں مندرجہ ذیل امور میں تعاون فراہم کیا گیا ہے:

⚘️1,000، اشیائے خورد و نوش

⚘️583 عدد، خیموں کی تنصیب

⚘️7,600 عدد، رضائیاں(لحاف)

⚘️35 موبائل میڈیکل کیمپس

⚘️12,801 مریضوں کا معائنہ کیا

گیا اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں

⚘️تبرک امام حسین علیہ السلام فراہم کیا گیا

اس کے علاوہ، 2010 سے اب تک سینکڑوں مستحقین کے مکانات اور بنیادی ضروریات کی تعمیر کی جاچکی ہیں، اس کے علاوہ مساجد کی تعمیرات اور مرمت، فراہمی آب کے منصوبوں پر کام کیا جاتا رہا ہے، محرم الحرام میں عشرہ مجالس کا انعقاد، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہوتی رہتی ہے۔

رب کریم بحق محمدوآل محمد علیہم السلام، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کو اپنی تائیدات سے سرفرازی نصیب فرمائے اور ہمیں ان کی اطاعت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور زہرا (س) اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں بھی اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے آمین یارب العالمین۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .