۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ضلع سکھر، سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع سکھر، صوبہ سندھ کے زیر انتظام، ضلع سکھر کی تحصیلوں میں امدادی سامان فراہم کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع سکھر، صوبہ سندھ کے زیر انتظام، ضلع سکھر کی تحصیلوں، ٹھکراٹو، سنگرار، کندھرا، صالح پٹ اور جنوبی صالح پٹ کے سیلاب متاثرین کیلئے 600 عدد، رضائیاں(لحاف) متاثرین کی خدمت میں مکمل عزت و شرف، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر اور استحقاق کے پیش نظر، رضاکاران ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچا رہے ہیں۔

تفصیلات:

تحصیل ٹھکراٹو، 150 عدد،

تحصیل سنگرار، 150 عدد

تحصیل کندھرا، 100 عدد

تحصیل صالح پٹ، 100 عدد

تحصیل جنوبی صالح 186، 100 عدد

گذشتہ 5 ماہ سے سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف امور میں فعالیت انجام دی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال(سائبان)، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب، مکانات کیلئے سامان کی فراہمی، رضائیاں(لحاف) اور ہنگامی امدادی سامان جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں۔

الحمدللہ، ضلع سکھر میں 900 متاثرین کو ان کے گھروں کی دہلیز پر اشیائے خورد و نوش اور مچھر دانیاں بھی فراہم کی گئی تھیں، اس کے علاوہ بھی متاثرین کیلئے تبرک امام حسین علیہ السلام کا انتظام بھی کیا گیا تھا اور متاثرہ گھرانوں کو خیمے بھی نصب کرکے دئیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ، 2010 سے اب تک سینکڑوں مستحقین کے مکانات اور بنیادی ضروریات تعمیر کی جاچکی ہیں، اس کے علاوہ مساجد کی تعمیرات اور مرمت، فراہمی آب کے منصوبوں پر کام کیا جاتا رہا ہے، محرم الحرام میں عشرہ مجالس کا انعقاد، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہوتی رہتی ہیں۔

رب کریم بحق محمدوآل محمد علیہم السلام، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کو اپنی تائیدات سے سرفرازی نصیب فرمائے اور ہمیں ان کی اطاعت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور زہرا (س) اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں بھی اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین یارب العالمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .