۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
نوشہرہ سادات، جھل مگسی، بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ حضرت کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ بلوچستان کے زیر انتظام، سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ بلوچستان کے زیر انتظام، سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں اور اب نوشہرہ سادات، ضلع جھل مگسی، بلوچستان میں 200 عدد، رضائیاں(لحاف) متاثرین کی خدمت میں مکمل عزت و شرف، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر اور استحقاق کے پیش نظر، رضاکاروں نے ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچائیں۔

الحمداللہ، گذشتہ 5 ماہ سے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف امور میں فعالیت انجام دی جارہی ہیں، اور اس سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال(سائبان)، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب، مکانات کیلئے سامان کی فراہمی اور ہنگامی امداد جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ضلع جھل مگسی، بلوچستان میں 250 متاثرین کو ان کے گھروں کی دہلیز پر اشیائے خورد و نوش اور مچھر دانیاں بھی فراہم کی گئی تھیں اور اب تک 500 رضائیاں(لحاف) متاثرین کے گھروں تک پہنچائی جا چکی ہیں اور سیلاب کے اول ایام میں متاثرین تک تبرک امام حسین علیہ السلام بھی پہنچایا جاتا رہا ہے۔

اس کے علاوہ ضلع جھل مگسی، بلوچستان میں مکانات و بنیادی ضروریات اور مساجد کی تعمیرات، فراہمی آب کے منصوبوں پر کام، محرم الحرام میں عشرہ مجالس کا انعقاد، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہوتی رہتی ہے۔

رب کریم بحق محمدوآل محمد علیہم السلام، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کو اپنی تائیدات سے سرفرازی نصیب فرمائے اور ہمیں ان کی اطاعت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور زہرا (س) اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں بھی اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین یارب العالمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .