۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سیلاب متاثرین بلوچستان کیلئے امدادی سامان کی فراہمی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ بلوچستان کے زیر انتظام  سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا (س) اکیڈمی کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ بلوچستان کے زیر انتظام سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں.

رپورٹ کے مطابق اب 830 عدد، رضائیاں(لحاف)، تمبو، ڈیرہ مراد جمالی، بھاگ، چھلگری، ڈھاڈر اور سبی کے سیلاب و بارش متاثرین کی خدمت میں مکمل عزت و وقار، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر اور استحقاق کے پیش نظر، رضاکاروں نے ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچائیں۔

تفصیلات:

تمبو 100 عدد، ڈیرہ مراد جمالی 280 عدد، بھاگ 150 عدد، چھلگری 150 عدد، ڈھاڈر 75 عدد،سسبی 75 عدد۔

الحمداللہ، گذشتہ 4 ماہ سے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف امور میں فعالیت انجام دی جارہی ہیں، اور اس سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال(سائبان)، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب، مکانات کیلئے سامان کی فراہمی اور ہنگامی امداد جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں۔ بلوچستان کے سینکڑوں متاثرین کی خدمت میں امدادی سامان پہنچایا جاچکا ہے جس میں اشیائے خورد و نوش، مچھر دانیاں، خیمے، ترپال(سائبان)، تبرک، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب سمیت دیگر امور میں تعاون شامل ہیں۔

رب کریم بحق محمدوآل محمد علیہم السلام، قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کو اپنی تائیدات سے سرفرازی نصیب فرمائے اور ہمیں ان کی اطاعت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور زہرا (س) اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں بھی اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے آمین یارب العالمین۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .