۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
العطش یاحسین (ع) ترسیل آب منصوبہ

حوزہ / قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا(س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام جھل مگسی، بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں العطش یاحسین علیہ السلام، منصوبۂ فراہمی آب کے تحت ڈیپ سولر منصوبوں کے ذریعہ پانی سے محروم علاقوں کو سیراب کیا جارہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا(س) اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام جھل مگسی، بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں العطش یاحسین علیہ السلام، منصوبۂ فراہمی آب کے تحت ڈیپ سولر منصوبوں کے ذریعہ پانی سے محروم علاقوں کو سیراب کیا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں جھل مگسی کے پہاڑوں کے دامن میں واقع گاؤں راہیجا میں 300 فٹ گہرے بور پر مشتمل سولر واٹر پمپ کی تنصیب اور واٹر ٹینک کی تعمیر کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ جس کا باقائدہ آغاز 17 ربیع الاول 1444ھ روز ولادت باسعادت حضرت رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت صادق آل محمد علیہم السلام کی ولادت کے مبارک و متبرک دن ہوا۔ جس سے معاشرے کے تمام طبقات بڑی تعداد میں استفادہ کر رہے ہیں۔

اس منصوبہ کی تکمیل پر علاقائی عمائدین، بزرگان اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی اور زہرا (س) اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کے قبول و منظور ہونے کیلئے دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ حالیہ سیلاب میں سندھ و بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی تعاون اور سرگرمیوں کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے اور اس سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال (سائبان)، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب اور ہنگامی امدادی جیسی فعالیات انجام پذیر ہو رہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .