۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شبیر میثمی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں مرکزی وفد نے استاد العلماء آیت اللہ محمد حسین نجفی دامت برکاتہ کے مدرسے سلطان المدارس کے سالانہ اجتماع میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں مرکزی وفد نے استاد العلماء آیت اللہ محمد حسین نجفی دامت برکاتہ کے مدرسے سلطان المدارس کے سالانہ اجتماع میں شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق، وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ اور معروف عالم دین علامہ فیاض حسین مطہری شامل تھے۔

اس موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم و ملت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہی درس نصف صدی سے زائد عرصے سے قیادت نے عوام کو دیا۔ اس ضمن میں مجالس و جلوس کو ذریعہ بنا کر قوم کی مذید رہنمائی کی جا سکتی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ قیادت نے گذشتہ نصف صدی میں عوام کی رہنمائی کی اور ہر مشکل وقت میں اپنی عوام کے مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا۔ آج بھی اتحاد امت کا مسئلہ ہو یا دہشت گردی و فرقہ واریت کا خاتمہ، قدرتی آفات و زلزلے کی تباہی کاریاں ہوں یا سیلاب کی مشکلات، آج بھی قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کی راہنمائی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان اپنا موثر کردار اداء کر رہی ہے۔

انہوں نے عوام کو اسلام آباد میں منعقدہ حالیہ علماء و ذاکرین کانفرنس کی کامیابی کو قیادت پر پاکستان کے علمائے حقہ کا اعتماد قرار دیتے ہوئے مستقبل میں اس کے بہترین مثبت ثمرات مرتب ہونے کا بھی یقین دلایا۔

قبل ازیں مرکزی وفد نے استاد العلماء آیت اللہ محمد حسین نجفی دامت برکاتہ سے ملاقات کی اور ان کی احوال پرسی کی، قبلہ علامہ محمد حسین نجفی نے وفد کے شرکاء کی عوامی خدمات کو سراہا اور ان کی مزید کامیابی کے لے خصوصی دعا فرمائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .