۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی عراقی سفیر سے ملاقات

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قیادت میں علامہ عارف حسین واحدی، علامہ مظہر عباس علوی اور زاہد علی آخونزادہ وفد میں شریک وفد نے زائرین کے مسائل سے آگاہ کیا۔ عراقی سفیر نے زائرین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں عراق کے سفیر محترم حامد عباس لفتا سے عراقی سفارت خانے میں ملاقات کی۔

وفد میں مرکزی نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی، علامہ مظہر عباس علوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ شامل تھے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے عراقی سفیر کو زائرین کے مسائل سے آگاہ کیا اور زائرین کو درپیش مسائل جن میں ویزہ پالیسی، سرحدوں پر سہولیات کا فقدان، زائرین کے طبی مسائل اور مالی مشکلات کو حل کرنے کی گزارش کی اور اس ضمن میں متعدد سفارشات بھی پیش کیں۔

سفیر محترم حامد عباس لفتا نے زائرین کے مسائل کو بغور سنا اور ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

سفیر محترم عراق نے پاکستان اور عراق کی عوام کے تعلقات کو دوستانہ اور برادرانہ قرار دیتے ہوئے زیارات پر جانے والے زائرین کی سہولیات کی فراہمی میں ہرممکن تعاون کا بھی یقین دلایا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .